عارف والا ،دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر 48 سالہ شخص جاں بحق، میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) تیز رفتار دو موٹر سائیکلوں کی ٹکر سے 48 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال روڑ پر دلووالہ کے نزدیک ٹرک کو کراس کرتے ہوئے تیزرفتار دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجہ میں 48 سالہ رفیق ولد عبداللہ سکنہ 51/EBموقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ50 سالہ حمید اور اہلیہ شہناز سکنہ11/EB شدیدزخمی ہوگئے ۔ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کوتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا ،تھانہ صدر پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378