حضرو، اٹک خورد پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی چار کلو آئس برآمد کر لی

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) حضرو سرکل حضرو کے تھانہ اٹک خورد پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی منشیات سمگلر خاتون ملزمہ کو گرفتار کر کےلاکھوں مالیتی آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کے انٹری ایگزیٹ پوائنٹس پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او اٹک خورد انسپکٹر گلفراز احمد کے زیرنگرانی سرچ پارک پکٹ اٹک خورد کی ٹیم نے پشاور کی جانب سے آتی ہوئی ہائی ایس کو روکا ،جس میں سوار خاتون کو مشکوک جان کر دریافت کرنے پر اس نے نے اپنا نام و پتہ تانیہ ملک دختر انار محمد سکنہ بھیرہ جھمٹ رانجھیانوالہ تحصیل بھیرہ ضلع سرگودھا بتلایا جس کی لیڈی پولیس آفیسر کے ذریعہ حسب ضابطہ تلاشی لینے پر 4 کلو آئس برآمد ہوئی ۔

جس پر تھانہ اٹک خورد پولیس نے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر ملزمہ کو پابند سلاسل کر دیا۔\378