Live Updates

ایبٹ آباد،جھیل سیف الملوک روڈ کی بحالی،سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا

بدھ 30 اپریل 2025 18:16

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) جھیل سیف الملوک روڈ کی بحالی کے بعد سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو گیا،کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی مانسہرہ کی جانب سے جھیل سیف الملوک روڈ کو کلئیر کرنے کے بعد سطح سمندر سے دس ہزار 577 فٹ بلند برف پوش پہاڑوں کے درمیان اور دنیا میں پاکستان کی پہچان جھیل سیف الملوک تک سیاحوں کی رسائی ممکن ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پانچ دن کی مسلسل محنت کے بعد چھوٹے،بڑے گلیشیرز کاٹ کر اور لینڈ سلائیڈنگ صاف کر کے گاڑیوں کے لیے سڑک کو کھول دیا گیا ہے۔سیاحوں کا کہنا ہے کہ کئی ماہ کی بندش کے بعد جھیل سیف الملوک کا کھلنا خوشخبری سے کم نہیں ہے جس کے حسین نظاروں اور برف سے ڈھکے پہاڑوں کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے سیاح ناران کا رُخ کر رہے ہیں،کے ڈی اے حکام نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ زمہ درانہ سیاحت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گندگی پھیلانے سے اجتناب کریں اور کوڑا کرکٹ و کچرہ پھیکنے کے بجائے ڈسٹ بن کا استعمال کریں تاکہ علاقے کی خوبصورتی برقرار رہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات