گوادر کے 99 طلباء کو چینی قونصلر اسکالرشپ پروگرام سے نواز دیا گیا

مستقبل میں اس طرح کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے، چینی قونصل جنرل

بدھ 30 اپریل 2025 18:16

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پاک چین تعلیمی تعاون میں اضافہ، گوادر کے 99 طلباء کو ’’چینی قونصلر اسکالرشپ پروگرام‘‘سے نواز دیا گیا، چینی قونصل جنرل کراچی یانگ یونڈونگ نے اس تقریب کو مستحق طلباء کو مختلف شعبوں میں معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے مہینوں میں اس طرح کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق تقریب سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے قونصلر جنرل نے چینی حکومت کی جانب سے گوادر میں سولر پینل کی تقسیم، خوراک کے پروگراموں، روزگار کے اقدامات اور تعلیمی و صحت کے فروغ کے پروگراموں کی صورت میں اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ گوادر پرو کے مطابق یہ اسکالرشپ ڈی فارمیسی، بی بی اے، سوشیالوجی، فائن آرٹس، ایم بی بی ایس، ایم فل، بی ای ڈی، ایل ایل بی، پبلک ایڈمنسٹریشن، سول انجینئرنگ، ریڈیالوجی، فشریز، پولیٹیکل سائنس، بوٹنی، بائیو کیمسٹری اور مینجمنٹ سائنس کے شعبوں میں 30 لڑکیوں اور 39 لڑکو کو دی گئی۔ ان طالب علموں کا تعلق گوادر یونیورسٹی، پاک چائنا ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ اور دیگر یونیورسٹیوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :