بھکر ،ضلع میں فلڈ سیفٹی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور تیاری کے ساتھ فعال و متحرک رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 30 اپریل 2025 18:18

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنرمحمداشرف نے فلڈسیفٹی اینڈ ریلیف پلان سے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ ضلع میں فلڈ سیفٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کوبھر پور بہتری اور تیاری کے ساتھ فعال و متحرک رکھاجائے اور دریائے سندھ کے ساتھ بھکر سپر بند پر ہمہ وقی نگرانی کا عمل پوری مستعدی کے ساتھ برقرار رکھاجائے تاکہ دریائے سندھ میں کسی بھی سیلابی صورتحال پیداہونے پر عوام کےجان ومال کو نقصانات سے محفوظ رکھا جاسکے۔

انہوں نےان خیالات کا اظہار پری فلڈ/مون سون سیزن کےحوالہ سے انتظامات کے جائزہ کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ،ہیلتھ،ریسکیو 1122 زراعت،پولیس،انہار،لائیوسٹاک اور دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنےکہا کہ اجلاس کا مقصد تمام متعلقہ محکموں کے افسران کوحفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں ضروری گائیڈلائن مہیا کرنا ہے تاکہ فلڈ ایمرجنسی کی صورت میں عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑ ے۔

انہوں نےاربن فلڈ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کے انتظامات اور تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئےجملہ حفا ظتی انتظامات کو مکمل ویجی لینس کے تحت مربوط انداز میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ مون سون سیزن سے پہلے پیشگی انتظامات کو مکمل کیا جائے ڈی واٹرنگ سیٹس اور دیگر مشینری کی فنکشنل حالت کی رپورٹ پیش کی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :