فیصل آباد ، مخالفین نے کلہاڑی کے وار کرکے شہری کو قتل کر دیا

بدھ 30 اپریل 2025 18:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) فیصل آباد میں لڑائی جھگڑا کے دوران مخالفین نے کلہاڑی کے وار کرکے شہری کو قتل کردیا۔تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ201 رب میں لڑائی جھگڑا کے دوران مخالفین نے کلہاڑی کے وار کرکے شہری ساجد مسیح کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

لڑائی جھگڑا کے دوران ملزم چاند مسیح نے ساجد مسیح کے سر پر کلہاڑی سے وار کیاجس سے ساجد مسیح شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جو جانبر نہ ہو سکا،ملزم چاند مسیح موقع سے فرار گیا۔پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔