Live Updates

خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کانگریس اجلاس 6 مئی کو طلب

بدھ 30 اپریل 2025 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کے پیش نظرخیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کا غیر معمولی کانگریس اجلاس 6 مئی کو طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈے میں نصراللہ خان کی بطور صدر خیبر پختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن(کے پی کے ایف ای) چارج سنبھالنے کی توثیق اور منظوری شامل ہے۔ دیگر نکات میں کے پی کے ایف اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اس فیصلے کی توثیق شامل ہے جس میں حسین احمد کو قائم مقام جنرل سیکرٹری مقرر کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔شاہد شاہین پی ایف ایف کانگریس میں کے پی کے ایف اے کی نمائندگی کریں گے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات