برقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی ،کیسکو

بدھ 30 اپریل 2025 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوںمیں برقی لائنوںکی شفٹنگ اوربجلی کے کھمبے نصب کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں02مئی کو(بروزجمعہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، ریگی، داریم، چشمہ، عمر، واسا، دوستین فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بند رہے گی۔

اسکے علاوہ 03مئی کو سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kv اولڈسیٹلائٹ ٹاون،منی مارکیٹ، جائنٹ روڈ،خیر بخش مری ، سریاب ون،سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، اولڈجان محمد،نیوجان محمدروڈ فیڈرز سے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ،تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی کی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی کی ہے