Live Updates

محنت کشوں کو بااختیار بنانا پاکستان کو بااختیار بنانا ہے، صدر یو ایم ٹی

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی)کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کہاہے کہ محنت کش ہمارے معاشرے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ، فلاح و بہبود اور خدمات کا اعتراف ہماری قومی ترجیح ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے بیغام میں پاکستان بھر کے محنت کشوں اور ان کے انتھک جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ابراہیم مراد نے کہا کہ یومِ مزدور ہمیں محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بنیاد پر ہر کامیاب معاشرہ قائم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک قوم اسی وقت ترقی کر سکتی ہے جب اس کی افرادی قوت مضبوط، ہنر مند او ر محنتی ہو۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو بااختیار بنانا دراصل پاکستان کو بااختیار بنانا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات