شیخوپورہ،ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، 2 بھائی جاں بحق

بدھ 30 اپریل 2025 19:45

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)شیخوپورہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں جھامکے کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں بھائی اپنے بھتیجے کی سالگرہ سے واپس آ رہے تھے۔پولیس نے ڈکیتی واردات کے دوران قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔