oجمعیت علما اسلام پاکستان کے صوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)اجلاس کا آغاز مولانا محمد اقبال عثمانی کے تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اجلاس کی صدارت صوبائی امیر مولانا عبد المالک نے کی اجلاس میں جماعتی امور پر غور و خوض کیا گیا اجلاس میں آج بروز جمعرات منعقد ہونے والے صوبائی مجلسِ عمومی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کل کے اجلاس میں رہبرِ جمعیت حضرت مولانا محمد خان شیرانی دامت برکاتہم کے ہدایت کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں پروجیکٹر کے ذریعے رہنمائی فراہم کی جائے گی اور اس کے بعد حضرت شیرانی صاحب کا خطاب ہوگا اجلاس میں جمعیت علما اسلام بلوچستان کے زیرِ اہتمام 4 ستمبر کو جامعہ دارالہدی تحصیل نانا صاحب میں منعقد ہونے والے سالانہ تربیتی اجتماع سے متعلق بھی مشاورت ہوئی اجلاس میں صوبائی رابطہ کمیٹی کے رکن حافظ منصور احمد مینگل کی حضرت شیرانی صاحب کی اجازت سے کوئٹہ سے زیادہ فاصلے کے باعث سندھ جماعت کے ساتھ جڑ جانے کی وجہ سے صوبائی رابطہ کمیٹی کیلئے موزون رکن کے بارے میں مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ مولانا امان اللہ گرگناڑی ( ضلعی امیر سوراب) کو صوبائی رابطہ کمیٹی کے رکن ہوں گے اجلاس کا اختتام رکن صوبائی رابطہ کمیٹی مفتی مطیع الرحمن لانگو کے دعا سے ہوا -