Live Updates

گ*طلبا اور اساتذہٴ کرام کا ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

< لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اوردی پنجاب سکول‘ واپڈا ٹائون کیمپس‘ لاہورکے طلبا اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لاہور کے گورنمنٹ تنویر اسلامیہ گرلز ہائی سکول‘ مصطفی آباد‘ ون فیلڈ گرائمر سکول‘ پاکستان منٹ‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ ٹائون شپ اور دار ارقم سکول‘ محافظ ٹائون کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد432تھی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات