وزیراعلیٰ کا لاہورراوی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 5قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا غیر معیاری گیس سلنڈرکی خریدوفروخت پر کریک ڈائون کو مزید سخت کرنے کا حکم

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور راوی روڈ پر گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے غیر معیاری گیس اور سلنڈر کی خرید و فروخت پر کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔