جھیل سیف الملوک 6ماہ بعد سیاحوں کیلئے کھول دی گئی

بدھ 30 اپریل 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)برف باری اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 6ماہ تک بند رہنے والی جھیل سیف الملوک کو ایک بار پھر سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ جھیل تک جانیوالی سڑک کو حالیہ مرمت و بحالی کے بعد ٹریفک کیلئے کھولا گیا ہے جس سے سیاح اب برف سے ڈھکی فروزن جھیل کا دلکش نظارہ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جھیل روڈ مختلف مقامات پر حالیہ برف باری اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی تھی، تاہم ناران کھلنے کے فوری بعد جھیل سیف الملوک کی سڑک کو بھی کلیئر کر دیا گیا ہے۔

کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق اب سیاح جھیل کی سیر کے ساتھ ساتھ سرد موسم میں قدرتی مناظر کا لطف بھی اٹھا سکیں گے۔یہ اقدام سیاحت کے فروغ اور مقامی معیشت کی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :