اسلام میں مزدور کی عظمت واضح کی گئی ہے، مزدور کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے، مقررین

جمعرات 1 مئی 2025 15:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) اسلام میں مزدور کی عظمت واضح کی گئی ہے اور مزدور کو اللہ کا دوست قرار دیا گیا ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ مزدور کو اس کا جائز مقام دیا جائے اور ان کو ہر سطح پر سماجی تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بغدادہ مردان میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ تعلیم اور یوتھ آفس کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عید نواز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد زاہد ، ڈپٹی ای ڈی او زنانہ فوزیہ اعظم سمیت انتظامی افسران اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ محنت کشوں کی محنت کی وجہ سے ملک نے ترقی کے منازل طے کیے لیکن مزدور کی حالت آج بھی ناگفتہ بہہ ہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کو اولیت دے اور ان کے سماجی تحفظ کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے. مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عید نواز نے کہا کہ مزدوروں کو معاشرے میں ان جائز مقام دلانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر قربانیاں دی گئی۔

ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ محنت کی عظمت کو تسلیم کریں اور مزدوروں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور معاشرہ مزدور کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرے تو یوم مئی کے مقاصد پورے ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :