بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی حماد اظہر کی رہائشگاہ آمد، والد کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 25 جولائی 2025 15:50

بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد کی حماد اظہر کی رہائشگاہ آمد، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے پارٹی رہنما حماد اظہر کی رہائش گاہ جا کر ان کے والد سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان میاں اظہر کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ارکان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ وفد میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی ،ایم پی اے حافظ فرحت،فرخ جاوید مون، ایڈوکیٹ ابوزر سلمان نیازی شامل تھے۔