گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صدر نیشنل بینک رحمت علی حسنی کی ملاقات

جمعہ 25 جولائی 2025 15:22

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے  صدر نیشنل بینک  رحمت علی حسنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نیشنل بینک آف پاکستان کے صدر رحمت علی حسنی نے گورنر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی معاشی ترقی، کاروباری طبقے کو بہتر بینکاری سہولیات کی فراہمی اور عوام کے لیے جدید مالیاتی خدمات کی دستیابی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نیشنل بینک کی جانب سے صوبے میں کاروباری طبقے اور عام شہریوں کے لیے سہولیات میں بہتری کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ صوبے کی معاشی ترقی میں بینکاری کا کلیدی کردار ہے۔ رحمت علی حسنی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نیشنل بینک خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے جدید مالیاتی سہولیات متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لیے بھی خصوصی اقدامات کرے گا۔ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان میں بنک برانچز کا نیٹ ورک وسیع کرنے کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔