یومِ مزدور محنت کشوں کی قربانیوں، عزم، اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے،کمشنر فیصل آباد

جمعرات 1 مئی 2025 15:55

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) کمشنر فیصل آبا د مریم خان نے کہا ہے کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی قربانیوں، عزم، اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک خوشحال اور مضبوط معاشرہ صرف اسی وقت ممکن ہے جب ہم اپنے مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ کریں اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یکم مئی قربانی، عزم اور انسانی عظمت کی روشن علامت ہے، ترقی یافتہ قومیں محنت کشوں کو اولین ترجیح دیتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ دن قربانی، عزم اور انسانی عظمت کی روشن علامت ہے، ترقی یافتہ قومیں محنت کشوں کو اولین ترجیح دیتی ہیں،ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس عہد کی تجدید کریں کہ ہم مزدوروں کے ساتھ انصاف، مساوات اور احترام کا برتاؤ کریں گے اور ان کے حالاتِ زندگی کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام محنت کش مرد و خواتین کو سلام پیش کرتی ہیں جو اپنی انتھک محنت سے ترقی کے سفر کو ممکن بناتے ہیں۔