محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

جمعرات 1 مئی 2025 17:06

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے محنت کشوں کے عالمی دن پر مزدوروں کو خراج تحسین کیااور کہا کہ ضلع بھر میں مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہےاورمحنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرکے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات جاری ہیں۔باقی ماندہ سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجراء کے لئے بھی ڈیڈلائن دی ہے۔\378