Live Updates

مولانا فضل الرحمن کا گرینڈ الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے،اعظم سواتی

تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 1 مئی 2025 16:18

مولانا فضل الرحمن کا گرینڈ الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے،اعظم سواتی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائدین نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے، ان کا گرینڈ الائنس میں آنا انتہائی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس عوامی اور مختلف جماعتوں کا اتحاد ہے، الائنس کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کریں۔

اعظم سواتی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا ہو کر ملک کا سوچنا چاہیے، پی ٹی آئی گرینڈ الائنس بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں نہیں کرائی جا رہیں۔انہوںنے کہاکہ اپنے کیسز میں اتنا مصروف ہوں کہ مائنز اینڈ منرل بل کا ایک لفظ نہیں پڑھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات