Live Updates

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی دینی انسانی آئینی ذمہ داری ہے : حافظ نعیم الرحمن

جمعرات 1 مئی 2025 21:28

مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی دینی انسانی آئینی ذمہ داری ہے : حافظ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے عالمی یوم مزدور پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محنت کش اللہ تعالیٰ کا دوست ہے معاشرے کی ترقی میں مزدوروں کا کردار اہم ہے لیکن بدقسمتی سے سب سے زیادہ حق تلفی بھی محنت کشوں کی ہوتی ہے سرمایہ دار جاگیر دار طبقہ مزدور کا استحصال کرنا اپنا حقِ سمجھتے ہیں انھوں نے کہا مزدوروں محنت کشوں کے ووٹ سے برسر اقتدار آنے والی پارٹیاں اسمبلیوں میں آکر انہیں بھول جاتی ہیں اور اپنے ذاتی مفادات سمیت سرمایہ داروں اور مراعات یافتہ طبقے کے حقوق کا ضامن بن جاتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی دینی انسانی آئینی ذمہ داری ہے حکمران طبقات مزدوروں کی فلاح و بہبود کا خیال رکھیں جماعت اسلامی مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز اٹھاتی چلی آرہی ہیاور ہم نے پسے ہوئے طبقات کے حقوق کو اپنی پارٹی کے منشور کا حصہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا وفاقی صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بیانات کی بجائے عملی اقدامات کریں حکومتوں کی پالیسیوں سے مزدوروں کی زندگی میں خوشحالی آنی چاہئیے مزدوروں ان کے خاندانوں اور بچوں بچیوں کو اعلیٰ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ریاست اقدامات کرے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات