
عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہے ہیں ،شرجیل انعا م میمن
سندھ حکومت نے بااختیار عورت کے تصور کر مضبوط تر بنانے کیلئے عورتوں کے لئے مخصوص ای وی پنک ٹیکسی سروس فراہمی کا بھی فیصلہ کیا ہے ،سینئر صوبائی وزیر
جمعرات 1 مئی 2025 18:27

(جاری ہے)
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماحول دوست ای وی ٹیکسی سے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے بااختیار عورت کے تصور کر مضبوط تر بنانے کیلئے عورتوں کے لئے مخصوص ای وی پنک ٹیکسی سروس فراہمی کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی ڈرائیور اور مسافر دونوں صرف خواتین ہوں گی اور ہمارا یہ منفرد تصور ہے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی سروس ڈرائیورز کو روزگار کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔ کیونکہ ایک ٹیکسی کو کم از کم دو ڈرائیور چلائیں گے۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محفوظ ای وی ٹیکسی سروس کیلئے ٹیکسی چلانے والے ڈرائیورکی مناسب تربیت ، ان کے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ اور پولیس ویری فیکیشن کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔اجلاس میں وزیرِ اعلی سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے ای وی ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو محکم سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی منصوبے میں سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ ، بینک اور نجی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری میں شرکت کرسکتے ہیں اور اس ضمن میں خواہشمند پارٹیاں اپنی تجاویز جلد از جلد جمع کرادیں ۔سینئر وزیر نے کہا کہ ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز سے بدنما چنگچی رکشہ سروس کی حوصلہ شکنی ہوگی۔اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن نے بھی شرکا کو ای وی ٹیکسی سروس کے حوالے سے فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ابتدائی طور پر پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 100 ای وی ٹیکسیاں سڑک پر لائی جائیں۔اجلاس میں سندھ بینک کے اسد علی شاہ، سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر خضر پرویز ، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
شراب کی ڈیل کرنے والے پولیس اہلکاروں سمیت 4 ملزمان گرفتار
-
بھارت کو اس بار فنٹاسٹک ٹی نہیں فنٹاسٹک مار ملے گی، عطا تارڑ
-
ہم سیالکوٹ میں بسنے والے مودی کی ناپاک سوچ کے سامنے کھڑے ہیں، فردوس عاشق
-
ہم سیالکوٹ کے شہری مودی کی انتہا پسند سوچ کےآگے چٹان بن کے کھڑے ہیں،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
وفاقی وزیر مواصلات کی مری ایکسپریس وے کو ایم ٹیگ پر لانے، غیر قانونی پارکنگ و تعمیرات ختم کرانے کی ہدایات، ناقص انتظامات پر اظہار برہمی
-
مزدور طبقے کی ہر سطح پر فلاح و بہبود کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے‘چوہدری شجاعت
-
حوا کی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار
-
شادی کا جھانسہ: یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ 2 سال سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
-
نشہ آور ادویات کا نوجوانوں میں بڑھتا ہوا رجحان خطرناک اور تشویشناک ہے،گورنر خیبرپختونخوا
-
مزدور کی خوشحالی کے بغیر ترقی ممکن نہیں، خرم نواز گنڈاپور
-
مزدوروں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی دینی انسانی آئینی ذمہ داری ہے : حافظ نعیم الرحمن
-
اسلام آباد؛ انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ایجنٹ گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.