امریکا،مرغوں کی لڑائی کروانے والے ملزم کو قید اور بھاری جرمانے کا سامنا

ملزم کے خلاف کارروائی کا مقصد ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنا تھا،امریکی حکام

جمعرات 1 مئی 2025 17:58

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)امریکا میں مرغوں کی پرتشدد لڑائی کروانے پر شہری کو قید کی سزا سمیت ڈھائی لاکھ ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔امریی ٹی وی نے بتایاکہ امریکی حکام کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی کا مقصد ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کی جانب سے مرغوں کی کوئی عام لڑائی نہیں بلکہ پرندوں کو تیز دھار بلیڈ سے باندھ کر کسی ایک کی موت واقع ہو جانے تک لڑنے پر مجبور کیا گیا۔امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈز کے رہائشی نے مرغوں کی وحشیانہ لڑائیاں کروانے کے جرم کا اعتراف بھی کیا، امریکا میں یہ ایک ایسا جرم ہے جس کے نتیجے میں ملزم کو پانچ سال تک جیل اور 70 ملین (پاکستانی روپی) سے زائد جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :