Live Updates

پی ایس ایکس، اپریل میں منفی رجحان، 6480 پوائنٹس کی کمی

ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 6 ہزار 480 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 13 ہزار 326 پر بند ہو

جمعرات 1 مئی 2025 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں اپریل میں منفی رجحان رہا، اس سلسلے میں حصص بازار کی مہینہ وار اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔گزشتہ ماہ بازارِ حصص شدید گراوٹ کا شکار رہا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس 6 ہزار 480 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 13 ہزار 326 پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اپریل میں 100 انڈیکس 10 ہزار 692 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 796 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 10 ہزار 103رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل میں 10 ارب 36 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جس کے بعد شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 631 ارب 73 کروڑ روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن اپریل کے اختتام پر 853 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 520 ارب روپے ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات