سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

جمعہ 2 مئی 2025 12:30

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 388.31 ریال،22 قیراط ایک گرام کی قیمت 355.95 ریال اور 21 قیراط ایک گرام کے نرخ 339.77 ریال ،18 قیراط کی قیمت 291.23 ریال جبکہ 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 226.51 ریال ہو گئے۔

(جاری ہے)

گولڈ مارکیٹ میں ایک تولہ سونے کے بار کے نرخ 4655.99 ریال اور 100 گرام سونے کا بار 39297 ریال اور ایک کلو سونے کا بار 3 لاکھ 91 ہزار 28 ریال میں فروخت ہوا۔