Live Updates

کاروباری طبقے کی آئندہ بجٹ میں حکومت سے بے پناہ توقعات ، مایوس نہ کیا جائے ‘ خادم حسین

حکومت ریلیف کے لئے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش کرے ‘ ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی

جمعہ 2 مئی 2025 13:07

کاروباری طبقے کی آئندہ بجٹ میں حکومت سے بے پناہ توقعات ، مایوس نہ کیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن ، سینئر نائب صدر فیروز پور روڈ بورڈاورسابق ممبر لاہور چیمبر آف کامرس خادم حسین نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کاروباری طبقات کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں،ریو نیو اہداف کے حوالے سے صورتحال اطمینان بخش نہیں ،جی ڈی پی گروتھ کے لئے غیر معمولی اقدامات نا گزیر ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک ٹیکس پالیسی یونٹ فعال نہیں ہو سکا اس لئے شنید یہی ہے کہ بجٹ ایف بی آر ہی تیار کرے گا،پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام میں ہونے کی وجہ سے کاروباری شعبوں کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں نظر نہیں آرہا ، حکومت سے درخواست ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت میں اسے ٹیکسز میں کمی کے لئے قائل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ فنانس بل کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اعتماد میں لیا جائے تاکہ مثبت پیشرفت ہو سکے ۔ خادم حسین نے کہا کہ کاروباری طبقے نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت سے بے پناہ توقعات لگا رکھی ہیں اس لئے اسے مایوس نہ کیا جائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات