مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونا کے برابر ہونی چاہیے، حافظ حمد اللہ

مزدوروں کی محنت اور جفاکشی سے ملکی نظام چل رہا ہے،عالمی دن پر بیان

جمعرات 1 مئی 2025 18:43

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء)یوم مزدور پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یکم مئی یوم مزدور ہمیں مزدور کے حقوق یاد دلاتی ہے، یوم مزدور ہم سے مزدور کی حقوق ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے،مزدور کے حقوق ادا کرنا اسلام کا بھی اہم تقاضا ہے،جے یو آء کی منشور کے مطابق مزدور کی تنخواہ ایک تولہ سونے کی برابر ہونی چاہیے،مزدور کو اجرت ادا کرنا مزدور پر احسان نہیں ہے بلکہ ان کا حق ہے، مزدور کی تنخواہ ان کی ضروریات زندگی کے مطابق ہو نی چاہئیے،مزدوروں کی محنت اور جفاکشی سے ملکی نظام چل رہا ہے،لہذا مزدوروں کو ان کا حق پورا پورا اور بروقت ادا کرنا چاہیے،مزدور کی مزدوری قسطوں میں نہیں یکمشت ادا کرنی چاہیے،مزدور پر ظلم اور ان کے ساتھ بے انصافی نہیں ہونی چاہیے،مزدور کے ساتھ احترام عزت کا برتاو کرنا چاہئیے۔

ان کو غلام نہیں سمجھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :