نارنگ سے مریدکے جانے والی ٹویوٹا وینز نے خودساختہ کرائے بڑھالیے مسافرپریشان ،نوٹس لینے کامطالبہ

جمعرات 1 مئی 2025 20:20

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء)نارنگ سے مریدکے جانے والی ٹویوٹا وینز نے خودساختہ کرائے بڑھالیے مسافرپریشان فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نارنگ سے مریدکے تقریبا 28 کلومیٹر کا سفر ہے ٹویوٹاوینز نے خودساختہ 30 فیصد کرائے بڑھالیے ہیں جس سے نارنگ سے مریدکے کاکرایہ 130 روپے کردیاگیاہے جو فی کلومیٹر کے حساب سے کافی زیادہ ہے مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ پٹرول کی قیمت میں استحکام اور کمی کے باوجود ڈرائیورز نے خودبخودہی کرائے بڑھالیے ہیں جواس روڈ پر سفرکرنے والوں مسافروں کے ساتھ سخت زیادتی ہے ہم اسسٹنٹ کمشنر توصیف حسن اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے کرایوں میں خودساختہ اضافہ فوری واپس لیاجائے۔

متعلقہ عنوان :