،عالمی یوم مزدور منانے کا مقصد تمام محنت کشوں اور کسانوں کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرتا ہے ، نوابزادہ امیر حمزہ زہری

جمعرات 1 مئی 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2025ء) وزیراعلی بلوچستان کے مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ عالمی یوم مزدور منانے کا مقصد تمام محنت کشوں اور کسانوں کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرتا ہے ترقی یافتہ دنیا میں مزدور کا خون و پسینہ شامل ہے شکاگو کے مزدور نے قربانی دیکر ثابت کیا کہ مزدور نے بغیر کسی بھی معاشرے کی ترقی و خوشحالی ممکن نہیں،۔

(جاری ہے)

عالمی یوم مزدور کے موقع پراپنے ایک بیان میں نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ دنیا کی تعمیر و ترقی میں مزدوروں اور کسانوں کی محنت اور شراکت خراج تحسین کے مستحق ہیں، صوبائی حکومت روزگار کے نئے مواقع اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی معاشی، صنعتی اور تجارتی ترقی میں بھی محنت کش طبقہ کو ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے آج بھی مزدوروں اور کسانوں کی لگن اور محنت ہمارے ملک کی ترقی کے پیچھے محرک قوتیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :