اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا شہر کی جامع مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ

جمعہ 2 مئی 2025 12:02

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نےجمعتہ المبارک کے پیش نظر شہر کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں کا دورہ کیا، اردگرد سکیورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے فرائی ڈے پلان کے تحت تحصیل سیالکوٹ کی مختلف مسا جد کے اردگرد خصوصی صفائی کا اہتمام کروایا،چونا کاری کی تاکہ نمازی حضرات نماز جمعہ آسانی سے ادا کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہانکہ جمعتہ المبارک رحمتوں اور برکتوں کا دن ہے جو ہمیں پیار،محبت، بھائی چارہ اور امن و امان کا درس دیتا ہے لہذا ہم سب کو مل کر اس پر عمل کرنا چاہیے،ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے اور اللہ کی رحمتوں کو سمیٹنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :