ہری پور پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش گرفتار، چرس و آئس برآمد

جمعہ 2 مئی 2025 12:17

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ہری پور پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے 4 کلو سے زائد چرس اور آئس برآمد کر لی۔ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او فرحان خان کی منشیات سے پاک ہری پور مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے فیضان ولد خان بھادر سکنہ گنجاں کمالہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 46 گرام آئس برآمد کی۔

دوسری کارروائی کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح منیر حیات نے پولیس نفری کے ہمراہ عمران علی ولد محمد عارف سکنہ برقہ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 4 کلو 106 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :