
صدیوں پرانی روایت ترک، نئے پوپ کے لیے 3 جبوں کی سلائی کو روک دیا گیا
تقریبا 50 برس میں پہلی مرتبہ منتخب پوپ کے لیے نئے جبے نہ منگوانے کا پہلا موقع ہے،رپورٹ
جمعہ 2 مئی 2025 12:17
(جاری ہے)
لیکن یہ قدیم روایت اس سال پوپ فرانسس کی وفات کے بعد ختم ہو گئی کیونکہ "گاماریلی" کے درزیوں کو کیتھولک چرچ کی حکومت ہولی سی کی جانب سے نئے جبے نہ سلائی کرنے کی براہ راست ہدایات موصول ہوگئی ہیں ۔
اگلے بدھ کو سسٹین چیپل میں خفیہ رائے شماری کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ اس مرتبہ نئے جبوں کی جگہ پچھلے انتخابات سے بچ جانے والے پرانے جبے صاف اور تیار کر کے استعمال کیے جائیں گے۔ویٹیکن سے اپنی گہری وفاداری کے باوجود درزیوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 63 سالہ ماسیمیلیانو گاماریلی، جو 1798 میں قائم ہونے والی اس قدیم دکان کے مالک چار کزنوں میں سے ایک ہیں، نے کہا کہ ہمیں کچھ افسوس ہو رہا ہے۔ ہم کئی دنوں تک دکان کے شوکیس میں جبے ڈسپلے کرتے تھے اور گاہک انہیں دیکھنے آتے تھے۔ لیکن اس بار ہم ایسا نہیں کریں گے۔ یہ روم کی تاریخ اور ان روایات کا حصہ ہے جنہیں ہم عزیز رکھتے ہیں۔ ہمارے تمام ملازمین پوپ کے جبے پر کام کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔ویٹیکن کی جانب سے اس تبدیلی کی کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے تاہم درزیوں کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ آنجہانی پوپ فرانسس کے ان عقائد کی عکاسی کرتا ہے جس کے مطابق پوپ فرانسس کو کفایت شعاری اور فضول خرچی کی مخالفت کرنے کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔یہ تقریبا 50 سال میں پہلا موقع ہے جب ویٹیکن نے نئے پوپ کے لیے نئے جبے نہیں منگوائے ہیں۔ ویٹیکن کے ترجمان میٹیو برونی نے اس فیصلے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کمپنیوں کی جانب سے بات کرنا ضروری ہے۔ ہر تجسس والی چیز کا جواب دینا ضروری نہیں ہوتا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.