
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی او آئی سی سی آئی کے عہدیداروں اور ممبران سے زوم ملاقات، معاشی اصلاحات اور معاشی ترقی میں نجی شعبے کے راہنما کردار پر اتفاق
جمعہ 2 مئی 2025 14:00
(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے معیشت کو مؤثر، شفاف اور جوابدہ بنانے کے لئے ٹیکس، توانائی، عوامی مالیات اور سرکاری اداروں سمیت اہم شعبوں میں جاری اصلاحات کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مالی نظم و ضبط، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی، اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ان اقدامات کا مقصد ایسی معیشت تشکیل دینا ہے جو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے۔وزیر خزانہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت نہ صرف معاشی استحکام کو برقرار رکھنا چاہتی ہے بلکہ نجی شعبے کو ترقی کا اہم محرک بنانے کے لئے بھی پُرعزم ہے۔ وزیر خزانہ نےاو آئی سی سی آئی کی سفارشات کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے بجٹ کی تیاری کے عمل میں ان پر غور کی یقین دہانی کرائی۔او آئی سی سی آئی نے بین الاقوامی شراکت داروں سے حکومت کی مؤثر بات چیت اور اصلاحاتی اقدامات کو سراہا۔ چیمبر نے ٹیکس بنیادوں کو وسعت دینے، ٹیکنالوجی اور بین الادارتی رابطے کے ذریعے نظام کو مؤثر بنانے، اور نجی شعبے کے ساتھ مستقل مشاورت کے فروغ کی سفارشات بھی پیش کیں۔چیمبر کے عہدہ داران نے گزشتہ سال کے دوران بزنس کانفیڈنس سروے میں کاروباری ماحول سے متعلق مثبت رجحان سامنے آنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ حالیہ معاشی بہتری سے آئندہ مہینوں میں سرمایہ کاری کے مزید بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔مزید تجارتی خبریں
-
لاہورچیمبرنے ایف بی آر کسٹمز کے لیے کرامت علی اعوان کو فوکل پرسن مقرر کردیا
-
پہلی بار گاڑی خریدنے والوں کیلئے 10 لاکھ کے بجٹ میں دستیاب 10 گاڑیاں
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران کاروباری اتار چڑھائو کے بعد مندی کا رجحان
-
سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ
-
مارک اپ ریٹ %8 کرنے کے لیے مکمل طور حالات سازگار ہیں، ایس ایم تنویر، طلعت سہیل
-
ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش 7سی9اکتوبر تک لاہور میں منعقد ہو گی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مزید مہنگے
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,300 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
خوشحال پاکستان بنانا ہے تو سب سے پہلے عوام کو اہل کرنا ہو گا، آئی سی سی آئی
-
پاکستان سے سونے کے زیورات اورنیم قیمتی پتھروں کی ایکسپورٹ بند ہونے کا خدشہ
-
کاروباری طبقے کی آئندہ بجٹ میں حکومت سے بے پناہ توقعات ، مایوس نہ کیا جائے ‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.