Live Updates

مارک اپ ریٹ %8 کرنے کے لیے مکمل طور حالات سازگار ہیں، ایس ایم تنویر، طلعت سہیل

5 مئی اجلاس میں شرح سود میں کمی کا اعلان ہونا چاہیے، پالیسی بیان

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 3 مئی 2025 13:49

مارک اپ ریٹ %8 کرنے کے لیے مکمل طور حالات سازگار ہیں، ایس ایم تنویر، ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2025ء) سرپرست اعلی ایس ایم تنویر اور چیئرمین بحالی کاٹن صنعت ملک طلعت سہیل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری  نے صنعتوں کی ترقی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے  مطالبہ کیا  کہ شرح سود میں کمی لاتے ہوئے اسے%8 کیا جائے۔اپریل میں سی پی ائی سال کی کم ترین شرح %3۔0 رہی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کے پاس موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ %8  سے بھی کم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔

اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نےکہا فوری فیصلے سے بنکوں میں جمع رقوم کو زیر گردش لا کر تجارتی وصنعتی پیداوار میں اضافہ کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک کے پاس پالیسی ریٹ 8 فیصد پر لانے کی گنجائش موجود ہے، 5 مئی کو اسٹیٹ بینک کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچنا بہت ضروری ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات