ْمظفرآباد ، راجہ کلیم اللہ خان کی بحیثیت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے باوقار ریٹائرمنٹ

جمعہ 2 مئی 2025 14:35

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) راجہ کلیم اللہ خان کی بحیثیت ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے باوقار ریٹائرمنٹ اور گریڈ BS-20 میں ترقیابی پر آزاد جموں و کشمیر سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مقررین سیکرٹری سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر راشد حنیف،ڈی جی سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راجہ کلیم اللہ خان کا شمار ریاست کے ایماندار اور فرض شناس آفیسران میں ہوتا ہے۔

انھوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران انتہائی فعال کردار ادا کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں بطریق احسن اور قابل فخر خدمات سرانجام دیں اور قائدے قانون کو ہمیشہ مقدم رکھا۔انہیں شاندار الفاظ میں ٹربیوٹ پیش کرنے کے بعد ان کی خدمات کے اعتراف میں محکمانہ طور پر سیکرٹری سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر راشد حنیف اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر ملک شوکت حیات نے الگ،الگ سوینئرز پیش کیں۔

(جاری ہے)

اپنی نوعیت کی اس اہم تقریب میں ڈائیریکٹر لائیو سٹاک ظفر اقبال،ڈائیریکٹر سپورٹس سردار لیاقت،قاضی باسط Xen،ڈائیریکٹر سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر سردار نعمت اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس افتخارصادق، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار ماجد خان (ضلع باغ)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہراب خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار یاسین(کوٹلی)، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق سلہریا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میرپور رمضان چوہدری، چیرمین راجہ اعجاز،ایکسین راجہ انعام اللہ ندیم اور نظامت اعلی کے جملہ ملازمین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :