چنیوٹ ،عادی غیر حاضر ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 2 مئی 2025 18:11

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نے کہا ہے کہ ایجوکیشن افسران اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں اور سکولوں کے باقاعدگی سے دورے کرکے زمینی حقائق کے مطابق رپورٹس فراہم کی جائیں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ایجوکیشن افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا اور کہا کہ عادی غیر حاضر ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کے دورے کے دوران سامنے آنے والے مسائل کے حل تک چین سے نہ بیٹھیں۔انہوں نے سکولوں میں واش رومز کے فعال ہونے،پینے کے پانی کی دستیابی،بجلی کیکنکشنز،چاردیواریوں کی تعمیر پر بریفنگ لی اوربعض عدم دستیاب سہولیات کی سو فیصد فراہمی کے لئے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سکول کونسلز کو مکمل فعال رکھنے اور انتظامی امور میں شفافیت کو ہر صورت ملحوظ خاطر رکھنے کی بھی تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ کوئی انکوائر زیرالتوا نہیں رہنی چاہیے،اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران اپنی رپورٹنگ کو بہترکریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ طالب علموں کو دورحاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ معیاری تربیت بھی فراہم کرنی ہے جس کے لئے اساتذہ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔انہوں نے سکولوں میں کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل سے انعقاد یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زوردیا۔سی ای او ایجوکیشن ظفر اقبال وٹو نے محکمانہ کارکردگی،سکولوں کے وزٹس سمیت انتظامی وتدریسی امور پر بریفنگ دی۔\378

متعلقہ عنوان :