ڈیرہ مراد جمالی ،صوبائی حکومت عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری لا رہی ہے،اسسٹنٹ ہیلتھ آفیسر

جمعہ 2 مئی 2025 18:11

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر حضور بخش مینگل کی صدارت میں ضلع نصیر آباد میں بین الاقوامی این جی او ایم ایس ایف کے ہیڈز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے موقع پر ایم ایس ایف کی جانب سے مفاد عامہ میں جاری خدمات پر تفصیل سے جائزہ لیا گیا اجلاس کے موقع پر ہیپاٹائٹس پروگرام نیوٹریشن سمیت دیگر علاج معالجہ کے حوالے سے غور بھی کیا گیا، ڈی ایم ایس ڈاکٹر مٹھا خان مینگل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسسٹنٹ ڈپٹی ہیلتھ آفیسر نصیرآباد ڈاکٹر حضور بخش مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیراباد ڈویژن میں ایم ایس ایف جو مفاد عامہ میں اقدامات کر رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو بہتر سے بہتر معنوں میں خدمات سرانجام دی جائیں۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت بھی عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے اور صحت کے شعبے میں مزید بہتری لا رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی این جی اوز کی کارگردگی بھی خوش ائندہ ہے ،ہماری بھرپور کوشش رہے گی کہ دیگر این جی اوز کے ساتھ مل کرصحت کے شعبے میں مزید بہتری لائی جائے۔\378

متعلقہ عنوان :