Live Updates

صوبائی وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان کا مینگورہ شہر کا دورہ

جمعہ 2 مئی 2025 18:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک، فشریز و کوآپریٹیو فضل حکیم خان نے مینگورہ شہر کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل غور سے سنے۔ صوبائی وزیر نے عوامی مشکلات کو انتہائی سنجیدگی سے لیا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔ فضل حکیم خان نے اس موقع پر مختلف محکموں کو فوری طور پر ہدایات جاری کیں تاکہ عوامی مسائل کا بروقت حل یقینی بنایا جا سکے جبکہ بعض مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے جو حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عام شہری کی فلاح و بہبود اس کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرنا اور شفاف حکمرانی فراہم کرنا عمران خان کے وژن کا حصہ ہے جس پر خیبرپختونخوا حکومت پوری طرح عمل پیرا ہے۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور عوامی نمائندے خود میدان میں نکل کر عوامی مشکلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا یہی جذبہ حکومت کی کامیابی کی بنیاد ہے اور خیبرپختونخوا میں ترقی اور اصلاحات کا سفر جاری رہے گا۔ ملاقاتوں میں شہریوں نے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور صوبائی وزیر کی جانب سے براہ راست مسائل سننے اور حل کرنے کے اقدام کو سراہا۔ فضل حکیم خان نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کی خدمت کے مشن کو مزید تقویت دی جائے گی اور شفافیت و میرٹ پر مبنی پالیسیوں کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت اور ترقیاتی اصلاحات کو مؤثر انداز میں جاری رکھے گی تاکہ صوبے کے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات