پاکستانی ڈراموں کی بندش پربھارتی اپنی زندگی ویران محسوس کرنے لگے

جمعہ 2 مئی 2025 18:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)پاکستانی ڈراموں کی بندش پر بھارتی اپنی زندگی ویران محسوس کرنے لگے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھارتی صارفین کی ایک نہیں دو نہیں بلکہ کئی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں انہیں پاکستانی ڈراموں کی بندش پر اداس، خفا، نالاں اور ان کی زندگیوں میں انٹرٹینمٹ سمیت میعاری کانٹینٹ کی کمی کا اظہار کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ اب پاکستانی ڈراموں کے بغیر آگے کی زندگی کیسے کٹے گی ۔بھارتی سوشل میڈیا پر متعدد پوسٹس میں یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ اب پاکستانی ڈراموں کو وی پی این کے ساتھ کیسے اور کہاں دیکھا جا سکتا ہی ۔