شہود علوی کی صاحبزادی کی رخصتی، ویڈیو وائرل

بیٹیوں کو رخصت کرتے وقت والدین جہاں سے گزرتے ہیں وہ لمحہ پریشان کردیتا ہے،شہودعلوی

ہفتہ 3 مئی 2025 12:28

شہود علوی کی صاحبزادی کی رخصتی، ویڈیو وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار شہود علوی کی صاحبزادی کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔تفصیلا ت کے مطابق فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شہود علوی کی صاحبزادی اریجا علوی کی رخصتی کی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

شہود علوی نے کہا کہ کہتے ہیں بیٹیوں کا باپ بڑا خوش نصیب ہوتا ہے لیکن یہ جو بیٹیوں کو رخصت کرتے وقت ماں، باپ جہاں سے گزرتے ہیں وہ لمحہ بڑا پریشان کردیتا ہے۔

ویڈیو میں اداکار کی بیٹی کی شادی کی خوشگوار لمحات دکھائے گئے ہیں۔اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر اور ویڈیوز میں ان کی بیٹی کو سرخ رنگ کے انتہائی حسین روایتی عروسی جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :