پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد

عالمی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے،گفتگو

ہفتہ 3 مئی 2025 12:28

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی ایمی ایوارڈ کیلئے نامزد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی کو ایک بار پھر ایمی ایوارڈ کے لیے نامزد کرلیا گیا ۔اس بار نامزدگی ان کی دستاویزی فلم "ٹرننگ پوائنٹ: دی بمب اینڈ دی کولڈ وار کے ذریعے ملی ہے، فلم کو بہترین تاریخی دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں جگہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محمد علی نقوی کی ایمی ایوارڈ کیلئے یہ چوتھی نامزدگی ہے، 2023 میں پرائم ٹائم ایمی میں نامزدگی حاصل کر نے والے وہ پہلے پاکستانی تھے۔علی نقوی نے کہاکہ ایمی ایوارڈ کے لیے ایک بار پھر نامزد ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر سرحدوں سے پار تک کہانیاں پہنچانا ایک ایسا اعزاز ہے جسے وہ ہلکا نہیں لیتے۔

متعلقہ عنوان :