بپاشا باسو نے ایک آملیٹ کیلئے 3 گھنٹے تک شوٹ رکوا دی، میکا سنگھ

ہفتہ 3 مئی 2025 12:30

بپاشا باسو نے ایک آملیٹ کیلئے 3 گھنٹے تک شوٹ رکوا دی، میکا سنگھ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)بپاشا باسو نے ایک آملیٹ کیلئے 3گھنٹے تک شوٹ رکوا دی ۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی گلوکار، ریپر، موسیقار اور اداکار میکا سنگھ نے اداکارہ بپاشا باسو اور انکے شوہر کرن سنگھ گروور کے ساتھ 2020کی فلم ڈینجرس کی شوٹنگ کے دوران ہونے والے تجربہ پر کھل کر گفتگو کی۔

(جاری ہے)

پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے انکشاف کیا کہ بپاشا باسو نے ایک آملیٹ کے معاملے پر تین گھنٹے تک شوٹ رکوا دی۔

میکا کے مطابق یہ ایک خطرناک تجربہ تھا، اس فلم میں بپاشا اور انکے شوہر اداکار تھے، انھوں نے آخری بار اکٹھے 2013کی فلم الون میں کام کیا تھا۔ میکا نے کہاکہ میں تو سمجھتا تھا کہ دھرما کے بعد بالی ووڈ میں سب سے اچھا پروڈیوسر میں ہوں، لیکن میں تو یہاں موجود تھا اور انکے آملیٹ کے ساتھ سیٹ پر مسئلہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :