Live Updates

بھارت پاکستان مخالف جذبات میں جنونی ، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاو نٹ بھی بند کردیا

ہفتہ 3 مئی 2025 22:06

بھارت پاکستان مخالف جذبات میں جنونی ، صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2025ء) بھارتی حکومت نے عالمی سطح پر شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاو نٹ بھی بلاک کردیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کے متعدد ایکس سوشل میڈیا صارفین نے عابدہ پروین کے انسٹاگرام اکاو نٹ کے بلاک ہونے کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اظہار مایوسی کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی صارفین نے پاکستانی صوفی گلوکارہ کے انسٹاگرام اکاونٹ پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلے کو بوکھلاہٹ بھی قرار دیا۔

عابدہ پروین اپنی صوفی گائیکی کی وجہ سے پورے برصغیر میں یکساں مقبول ہیں، انہوں نے کبھی سیاسی اور فلمی گانے بھی نہیں گائے، ان کے کوک اسٹوڈیو میں گائے گئے گانوں کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا۔عابدہ پروین سے قبل بھارتی حکومت نے راحت فتح علی خان کے انسٹاگرام اکاونٹ کو بھی بلاک کردیا تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات