ممبئی میں ہر بھکاری کے پاس جیکی شروف کا فون نمبر ہونے کا انکشاف

جمعہ 2 مئی 2025 19:06

ممبئی میں ہر بھکاری کے پاس جیکی شروف کا فون نمبر ہونے کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) ممبئی میں ہر بھکاری کے پاس جیکی شروف کا فون نمبر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیکی شروف ممبئی کی کچی آبادیوں میں مقیم 100خاندانوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور اپنی کمائی کا تقریبا آدھا حصہ غریب ان پر خرچ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق کچی آبادیوں میں رہنے والے بچوں کے پاس جیکی شروف کا ذاتی فون نمبر ہے اور وہ بچوں کو کہتے ہیں کہ اگر رات کو بھوک لگے تو فون کرو، میں کھانا پہنچا دوں گا۔

متعلقہ عنوان :