
شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے عامر کی شادی خراب کر دی تھی
بدھ 2 جولائی 2025 12:24

(جاری ہے)
انہوں نے تفصیل بتائی کہ رینا اور میں نے چھپ کر شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور 15 مارچ 1986 کو میں نے شادی کا لیگل نوٹس دیا جو 15 یا 16 اپریل کو میچور ہوا، پھر شاید ہفتہ اتوار آگیا اس لیے 18 اپریل کو ہماری شادی ہوئی۔
عامر خان نے کہا کہ مجھے یاد ہے، یہ وہی دن تھا جب شارجہ میں پاکستانی کرکٹر جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف آخری گیند پر چھکا مارا تھا۔بالکل اسی دن، ہماری شادی ہوئی۔ مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ ہوا یوں کہ کورٹ میرج کے بعد میں اور رینا اپنے، اپنے گھر چلے گئے، ہم دونوں پریشان تھے کہ گھر والے پوچھیں گے کہاں گئے تھے اور ہم کیا جواب دیں گے، لیکن کسی نے کچھ نہیں پوچھاکیوں کہ دونوں کے گھر والے پاک بھارت میچ دیکھنے میں لگے ہوئے تھے۔عامر خان نے بتایا کہ شادی کرنے کے بعد میں گھر آیا، کسی نے دھیان بھی نہیں دیا کہ میں آیا ہوں، میں بھی جا کر میچ دیکھنے بیٹھ گیا، اور ویسے بھی ہم وہ میچ جیت رہے تھے، تو مجھے بڑی خوشی ہو رہی تھی، شادی کا دن ہے اور ہم میچ بھی جیت رہے ہیں، میں نے سوچاکہ آج ہم پاکستان کو بھی ہرا دیں تو مزا آ جائے گا۔میں بہت پرجوش تھا، تالیاں بجا رہا تھا، لیکن پھر میچ کی آخری گیند پر پتہ نہیں کہاں سے جاوید میانداد نے چھکا مار دیا، ہم میچ ہار گئے اور پھر میں کافی افسردہ ہو گیا۔مسٹر پرفیکشنسٹ نے بتایا کہ کچھ سالوں بعد میری جاوید میانداد سے ایک فلائٹ میں ملاقات ہوئی، میں نے ان سے کہا کہ جاوید بھائی، آپ نے ٹھیک نہیں کیا!آپ نے میری شادی برباد کر دی۔عامر خان نے بتایا کہ جاوید یہ سن کر کہنے لگے کہ شادی کیسے خراب کی تو میں نے کہا سر، اسی دن آپ نے چھکا مارا، میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
جب دوسری محبت میں دل ٹوٹتا ہے، تو تیسری بار محبت کرنے کی ہمت نہیں رہتی، زارا ترین
-
دنانیر مبین اور احد رضا میر کی ڈیٹنگ کی خبروں پھر زور پکڑ لیا
-
لاہور سے معروف ٹک ٹاکر ایک مرتبہ پھر اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار
-
بھارت نے پاکستان کے شوبز یوٹیوب چینلز پر عائد پابندی ختم کردی
-
نامور فوک گلوکار عالم لوہار کو بچھڑے 46 برس مکمل ہو گئے
-
انسٹاگرام پر بھارتی صارفین کے غیر اخلاقی رویے کا سامنا کرنا پڑا، امر خان
-
بھارت میں کچھ پاکستانی فنکاروں کے اکائونٹس بحال
-
شاہ رخ کی انوپم کھیر کی’’تنوی دی گریٹ‘‘کو بھرپور سپورٹ
-
اب صرف لڑکیوں سے دوستی رکھتی ہوں، رومیسہ خان
-
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
-
سمندرکنارے لنچ، احد رضا میر اور دنانیر مبین کی ڈیٹنگ کی افواہیں زور پکڑ گئیں
-
گھریلوملازمہ نے میرے گھر سے چیزیں چرائیں،اداکارہ ندا یاسر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.