یومِ مزدور کے موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا میں ڈرامہ "مزدور کہانی" پیش کیا گیا

جمعہ 2 مئی 2025 20:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) یومِ مزدور کے موقع پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا اور چَج فورم کے اشتراک سے ایک خصوصی ڈرامہ "مزدور کہانی" پیش کیا گیا۔ اس ڈرامے کو شیخ مجاہد الزمان نے تحریر کیا جبکہ اس کی ہدایت کاری کی ذمہ داری رانا صابر حسین نے انجام دی۔ڈرامہ "مزدور کہانی" میں محنت کش طبقے کی اہمیت، جدوجہد اور مسائل کو نہایت موثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے مقامی فنکاروں قاسم علی، محمد حنیف ضیاء، شاہد بخاری، نسیم عباس، اسلم پرنس، اختر راز اور فاطمہ نے اپنی پراثر اداکاری سے حاضرین کو بے حد متاثر کیا۔ سامعین نے فنکاروں کی پرفارمنس کو بھرپور داد دی اور اس تخلیقی کاوش کو سراہا۔تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز خواجہ محمد فاروق، ڈاکٹر محمد مزمل مرتضیٰ اور محمد خان ہرگن نے شرکت کی۔ انہوں نے اس کامیاب پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آرٹس کونسل سرگودھا مستقبل میں بھی اسی جوش و جذبے سے ثقافتی و ادبی تقریبات کا انعقاد جاری رکھے گی تاکہ فنونِ لطیفہ کو فروغ حاصل ہو اور معاشرتی شعور میں اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :