بجلی بندرہنے کی اطلاع

جمعہ 2 مئی 2025 22:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں برقی لائنوںکی شفٹنگ اورکھمبوںکی تنصیب کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں04مئی کو(بروزاتوار)کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اسٹیڈیم فیڈرجبکہ سریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈاور نیو جان محمدروڈ،اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی ،اسکے علاوہ 4مئی اور 5مئی کو (روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کی11Kv ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، خروٹ آباد، ریگی، داریم، چشمہ، عمر، واسا، دوستین فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندہوگی۔

دریں اثناء نئے تعمیر ہونیوالے یارو۔حرمزئی۔قلعہ عبداللہ ٹرانسمیشن لائن سرکٹ کے انرجائزیشن کیلئے 3مئی کو صبح 8بجے سے رات8بجے تک حرمزئی اور علی زئی گرڈاسٹیشنوںسے بجلی بندرہے گی۔ علاوہ ازیں 5مئی اور6مئی کو(روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11Kv سریاب ون،سریاب ٹو، اولڈسیٹلائٹ ٹاون،منی مارکیٹ، جائنٹ روڈ،خیر بخش مری ، اولڈلیاقت بازار، اولڈجان محمد،نیوجان محمدروڈ فیڈروںسے صبح10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ،تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔