حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلق زیادہ سے زیادہ شعور اور آگاہی فراہم کی جائے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرباغ

جمعہ 2 مئی 2025 23:29

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرباغ ڈاکٹر سید محسن علی گردیزی،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال باغ ڈاکٹر محبوب کاشمیری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال عالمی ہفتہ ویکسی نیشن ماہ اپریل کے آخری ہفتہ میں منایا جاتا ہے۔ اس دوران پولیو مہم کی وجہ سے اب باغ میں 28 اپریل تا04 مئی کویہ ہفتہ منایا جا رہا ہے۔ اس ہفتہ میں محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں نے ہر بچے تک پہنچنا ہے اور کوئی بچہ بھی بغیر ویکسی نیشن کے نہ رہے۔

(جاری ہے)

اس ہفتے کو منانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے اندر حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلق زیادہ سے زیادہ شعور اور آگاہی فراہم کی جائے اور اس بات کو اجاگر کیا جائے کہ ہم ویکسی نیشن کے ذریعے 12بیماریوں سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور یہ تحفظ والدین کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات سیمینار سے بحیثیت مہمانان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار سے پرنسپل الائیڈ انسٹیوٹ کالج باغ راجہ جاوید اکبر،ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ واجد نور،ڈاکٹر انیس،میڈم ساجدہ،خالد محمود،محمد حنیف خان،ودیگر نے خطاب کیا ۔\378

متعلقہ عنوان :