اُستاد اللہ بخش آرٹ گیلری میں ندرت اور تخلیق کے منفرد انداز پر مبنی دستی پھولوں کی نمائش کا آغاز

ہفتہ 3 مئی 2025 13:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں روزز آف ہیومینٹی کی طرف سے اُستاد اللہ بخش آرٹ گیلری میں دستی پھولوں کی نمائش کا آغاز ہوگیا۔ندرت بھرے آئیڈیا میں امن دوستی کا پیغام دیا گیا ہے۔15ہزار دستی پھولوں کو اس طرح سجایا گیا کہ دیکھنے والے نمائش میں چھپے پیغام کو قبول کئے بغیر نہ رہتے ہیں۔

نوریا رفیق اقبال کے ندرت بھرے خیال کو عوامی پذیرائی ملی ہے ،لوگ سوشل میڈیا پر اس انداز کو سراہا رہے ہیں۔اس نمائش کو امیراہارون نے کیوریٹ کیا ہے جنہیں سحر بشیر کی معاونت حاصل ہے۔یہ نمائش 18مئی تک جاری رہے گی۔اس نمائش سے ہونے والی آمدنی کو فسلطین میں بچوں کی امداد پر خرچ کیا جائے گا۔ چیئرمین الحمراء رضی احمدنے آرٹسٹوں کے اس منفرد انداز کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ الحمراء فنون لطیفہ میں نئی نسل کے کلیدی کردار کی تعریف کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء توقیر حیدر نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ہم سب کی داد کا مستحق ہے ،ہم نے مل جل کر اپنے گردو بیش میں پیار و محبت کی فضاء کو قائم کئے رکھنا ہے،برداشت اور بردبادی کے رویے سے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے الحمراء جدت سے پیہم ہر کاوش کا ساتھ دینے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتا اور الحمراء اپنے اس مشن کے جذبہ وولولہ سے نبھاتا رہے گا۔