مکہ مکرمہ میں ایک پلاٹ 1.14 ارب ریال میں فروخت کرنے کا معاہدہ

فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی

ہفتہ 3 مئی 2025 15:44

مکہ مکرمہ میں ایک پلاٹ 1.14 ارب ریال میں فروخت کرنے کا معاہدہ
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)مکہ مکرمہ میں جبل عمر ڈیولپمنٹ کمپنی نے ترقیاتی منصوبے میں شامل 6001 مربع میٹر اراضی کی فروخت کا معاہدہ کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جبل عمر ڈیولپمنٹ کمپنی نے شیئرمارکیٹ کی ویب سائٹ تداول پر فروخت کی جانے والی اراضی کی قیمت 1.14 ارب ریال بتائی ہے جبکہ خریداری ٹیکس اور منتقلی کے اخراجات خریدار کے ذمہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے کہا کہ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سے قرض ادا کرنے کے علاوہ دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی جس کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے۔پلاٹ کی فروخت کا مقصد کمپنی کے سرمایہ میں اضافہ اور عائد قرض سے نجات حاصل کرنا ہے۔واضح رہے ترقیاتی لاگت اور بنیادی سرمایہ 255 ملین ریال ہے۔پلاٹ کی فروخت کے معاہدے سے کمپنی کی مالیاتی پوزیشن مستحکم ہونے کا امکان ہے جس سے آئندہ کے منصوبوں کو مکمل کرنا آسان ہوگا۔

متعلقہ عنوان :